حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، سول و عسکری قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی ۔ وزیراعظم شہباز شریف کو گذشتہ روز اتحادیوں اور رہنماؤں کی جانب سے یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کلب طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ این ایس سی میٹنگ میں سول و عسکری قیادت کو شرکت کی بھی دعوت دی جائے گی ، حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر سیکیورٹی ماحول سازگار ہے یا نہیں ہے ؟، اجلاس میں اس پر بھی غور و فکر کیا جائے گا اور دیگر قومی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔