وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف تین روزہ غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں خصوصی وفد لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوا۔

وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان، احد خان چیمہ، رانا مشہود احمد خان، شبیر احمد عثمانی، عون چودھری، مصطفی رمدے و دیگر افراد شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی طے پاگئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ 4 مارچ کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہبازشریف کا بیرون ملک یہ پہلا دورہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڈ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔