فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیراطلات پنجاب بن رہے ہیں؟

فیاض الحسن چوہان دوبارہ وزیراطلات پنجاب بن رہے ہیں؟
لاہور ( پبلک نیوز) فردوس عاشق اعوان کے استعفے کے بعد پنجاب میں محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریاں کون سنبھالے گا، اس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ پبلک نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ فیاض الحسن چوہان اس وقت صوبائی وزیر جیل خانہ جات کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی دو مرتبہ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب رہ چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔