ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے کلب ایف سی بارسلونا سے راہیں جدا کر لیں۔ معاشی معاملات اور لیگ کے قواعد و ضوابط کے باعث دونوں کے درمیان تحریری معاہدہ نہیں ہو سکا تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیرباد کہہ دیا۔ کلب انتظامیہ کی جانب سے میسی کے بارسلونا چھوڑنے کی تصدیق کر دی گئی۔ اسپیشن کلب اور میسی کم معاوضہ کی شرط کے معاہدہ پر متفق ہو گئے تھے جسے جمعرات کو حتمی شکل دینا تھی تاہم معاشی معاملات اور لیگ کے قواعد و ضوابط کے باعث معاہدہ تحریری طور پر نہیں ہو سکا۔ میسی نے اپنے کریئر کا آغاز بارسلونا سے ہی کیا تھا، سن 2000 میں بارسلونا کی یوتھ ٹیم جوائن کی تھی۔ میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا اور یہی خیال کیا جا رہا تھا کہ اسٹار فٹبالر کلب سے مزید معاہدہ کر لیں گے۔ میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔ انہیں بہترین فٹبالر ہونے پر 6 بار بیلون ڈی بھی مل چکا ہے۔ میسی اب کون سے کلب سے کھیلیں گے؟ شائقین کو اس کا انتظار ہے۔