بھارت جاتے حسینہ واجد کیساتھ جہاز میں کون تھا؟

بھارت جاتے حسینہ واجد کیساتھ جہاز میں کون تھا؟
کیپشن: Sheikh Hasina
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیش سے بھارت لے جانے والی پرواز AJAX1431 میں ان کے ہمراہ ان کی بہن بھی سوار تھیں,بنگلہ دیش سے شیخ حسینہ واجد کی روانگی کے فوری بعد آن لائن ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24.com پر یہ فلائٹ سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی پرواز بن گئی۔

اس ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق پرواز AJAX1431 ایک لاک ہیڈ C-130J ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ جیٹ ہے جسے بنگلہ دیشی فضائیہ آپریٹ کرتی ہے,یہ لاک ہیڈ C-130J ہرکولیس ملٹری ٹرانسپورٹ جیٹ دراصل ایک 4 انجن والا ٹربوپروپ ملٹری ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز ہے، جو اپنی غیرمعمولی استعداد کے لیے جانا جاتا ہے۔

 یہ ٹیکٹیکل ایئر لفٹ، ریسکیو اور اسپیشل آپریشنز سمیت بڑے پیمانے پر کیے جانے والے مختلف مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

شیخ حسینہ واجد کو بھارت لے جانے والا جہاز C-130J، کلاسک C-130 ہرکولیس کا ایک تازہ ترین ورژن ہے، جس میں نئے انجن، جدید فلائٹ ڈیک اور جدید سسٹم موجود ہیں، جس کے سبب اہم مشنز کے لیے اسے بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

دریں اثنا بھارت نے بنگلا دیش آنے جانے والی تمام پروازیں اور ٹرینیں روک دی ہیں اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا ہے۔

Watch Live Public News