عمران خان سےڈیل کے معاملےپررانا ثنااللہ نےبڑابیان دیدیا

عمران خان سےڈیل کے معاملےپررانا ثنااللہ نےبڑابیان دیدیا
کیپشن: عمران خان سےڈیل کے معاملےپررانا ثنااللہ نےبڑابیان دیدیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانے والی نہیں، افواہیں ہمیشہ گردش کرتی رہتی ہیں، زیادہ فکر کی ضرورت نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر بیٹھنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کے لئے سب جماعتیں آگے بڑھ کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں، بجلی کے مسئلے پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بجلی کے بلوں پر کمی لائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ آئی پی پیز کو دینے والے پیسوں سے جان چھڑائیں، 2018ء میں ایک نیا پراجیکٹ لانچ کرکے ترقی کا پہیہ روکا گیا، بارہ بارہ سال سے فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کی کارکردگی صفر ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب کی حکومت کو نوازشریف کی رہنمائی حاصل ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تیس مار خان ہے، میٹنگ میں کچھ اور مؤقف رکھتا ہے اور پبلک میں کچھ اور، جن معاملات میں کے پی حکومت کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے وہ ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News