سانحہ سیالکوٹ: ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانحہ سیالکوٹ: ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 26 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا . سیالکوٹ پولیس نے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی. انسداد دہشتگردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے ملزمان کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی.

ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا . پولیس ملزمان کو لیکر عدالت سے واپس سیالکوٹ روانہ ہو گئی. انسداد دہشت گردی عدالت کی جج کا 21 دسمبر کو ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے.

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کے بعد قتل ہونے والے مینجر پریانتھا کمارا کی باقیات کو لنکن ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے سری لنکا روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سری لنکن ایمبیسی کے اہلکار، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی، صوبائی وزیر انسانی حقوق اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

ہوائی اڈے پر پریانتھا کامرا کی میت کو سری لنکا بھیجنے کے وقت ان کے تابوت کو سفید چادر سے لپیٹا گیا تھا جبکہ اس پر سفید اور پیلے رنگ کے پھول بھی رکھے گئے تھے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بطور مینجر کام کرتے تھے، انھیں 3 دسمبر کو ایک مشتعل ہجوم نے انھیں توہین مذہب کے الزام میں ناصرف تشدد کرکے ہلاک کیا بلکہ ان کی لاش کو بھی آگ لگا دی تھی۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے ایک وفد نے اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ اس واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر فرق نہیں پڑے گا۔

موہن وجے وکرما کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوست ہے۔ پی ٹی آءی حکومت نے واقعے پر فوری ایکشن لیا۔ ہم پرامید ہیں کہ حکومت پاکستان کیس کو اچھی طرح سے ہینڈل کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔