قائم مقام گورنر پنجاب سے بلغاریہ کی سفیر ارینا گانشیوا کی ملاقات

قائم مقام گورنر پنجاب سے بلغاریہ کی سفیر ارینا گانشیوا کی ملاقات
لاہور ( پبلک نیوز) چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بلغارین کاروباری حضرات کیلئے زراعت، ٹیکسٹائل اور فوڈ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب سے بلغاریہ کی سفیر ارینا گانشیوا کی ملاقات ہوئی۔ دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلغارین سفیر کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے دورے کی دعوت دی گئی۔ سفیر ارینا گانشیوا کا کہنا تھا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے استحکام کی علامت ہیں۔ پاکستانی طلبہ بلغاریہ کی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔