اکیسویں صدی کےعظیم سائنسی منصوبوں میں سے ایک،آسٹریلیا میں دنیاکی سب سےبڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ (Square Kilometre Array Telescope) کی تعمیرکا آغاز ہوگیا۔ اس منصوبے کی قیادت کرنے والے 8 ممالک کے وفود جنوبی افریقا کے کارو ریجن اور مغربی آسٹریلیا کے دور دراز مرچیسن شائر میں تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ ٹیلی اسکو پ کی تعمیر کے ابتدائی مراحل میں 74کلومیٹرکے ایریا میں "256 اینٹینا" اور"ایک لاکھ31 ہزار"سے زیادہ ریسیورزنصب کئے جائیں گے۔ یہ نظام تقریباً 50 میگا ہرٹز سے لے کر 25 گیگا ہرٹز تک فریکوئنسی رینج میں کام کرے گا جس سے ٹیلی اسکوپ زمین سے اربوں نوری سال کے فاصلے سے آنے والے بہت ہی مدھم ریڈیو سگنلز کا علم لگاسکے گی۔ یہ ٹیلی اسکوپ فلکی طبیعیات کے سوالات کےجوابات تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔یہ منصوبہ 2028 میں مکمل ہونے پر دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ ہوگی۔