کراچی : کمرشل بینکوں نے پیاز ، ادرک، لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کیلئے دستاویزات کی فراہمی سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے ، بندرگاہوں پر پیاز کے 250 لہسن کے 104 ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ پیاز ادرک لہسن کے کنٹینرز میں موجود شپمنٹس کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ درآمدی پیاز لہسن ادرک بازاروں تک نہ پہنچی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا ، پیاز کی قیمت پہلے ہیں 175 روپے کلو ہے کنٹینرز بروقت ریلیز نہ ہوئے تو تھوک قیمت میں 50 سے 80 روپے کلو تک اضافہ کا خدشہ ہے ۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت سے مدد مانگ لی ہے، پیاز ادرک لہسن کے کنٹینرز ریلیز نہ ہوئے تو مہنگائی کا شکار عام طبقہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) نے وفاقی وزارت تجارت کو خط لکھ دیا ہے۔ سرپرست اعلی پی ایف وی اے وحید احمد نے کہا ہے کہ کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے سٹیٹ بینک سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔