پنجاب: 'سموگ آفت قرار' لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ

پنجاب: 'سموگ آفت قرار' لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کے لئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ سموگ کو آفت قرار دیاگیا ہے، پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول،ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اورانتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں. سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔اینٹی سموگ سکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کرے۔اینٹی سموگ سکواڈ لاہور شہر کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔