پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس گرا دیا گیا

پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس گرا دیا گیا

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں بھی انسدادِ تجاوزات آپریشن کوسیاست کا تڑکا، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس بھی مسمار۔

دوران آپریشن ملیرکے علاقے میمن گوٹھ اور دیہہ کھاکڑ، کونار، طور، کارخارو اور مالھ میں تعمیرات مسمار کی گئیں۔ انتظامیہ کے مطابق آپریشن تیس سالہ لیز کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ یہ زمینیں صرف زرعی کاشت ، ڈیری یا پولٹری فارمنگ کے لیے لیز پر دی گئی تھیں لیکن غیرقانونی طور پر انہیں کمرشل استعمال کے لیے فروخت کردیا گیا۔

آپریشن کے دوران مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اہلکاروں پر پتھراو جس سے ہیوی مشینری کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اہلکار بھاگ کھڑے ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ خود بھی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے پہنچے۔ مشتعل افرادنے فارم ہاؤس کے خلاف ہونیوالی کاروائی رکوادی۔

آپریشن ایک ہفتہ تک جاری رہے گا جس میں200 سے زائد فارم ہاوس مسمار کئے جائیں گے۔ بیشترفارم ہاوس سیاسی ،مذہبی شخصیات اور پولیس افسران کی مالکیت میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔