پرویز مشرف کا جسد خاکی لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچ گیا

پرویز مشرف کا جسد خاکی لے کر خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچ گیا
کراچی : سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا جسد خاکی لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدرو آرمی چیف پرویز مشرف کی میت کو لانے والے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا، دبئی سے آنے والے طیارے کا کال سائن ایم ایل ایم 567 تھا۔ خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئی ہیں۔ خیال رہے کہ پرویز مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سابق صدر پرویز جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز قبل دبئی کے امریکن اسپتال میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔