لیڈر صرف ایک ہی ہےعمران خان جو،، حامد میر نے سب کو خاموش کرا دیا

 لیڈر صرف ایک ہی ہےعمران خان جو،، حامد میر نے سب کو خاموش کرا دیا
کیپشن: Hamid Mir
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)سینیئر صحافی حامد میر نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں 8 فروری کو ہونے والےالیکشن سروے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی بات کی کہ پروگرام کے شرکاء پر خاموشی طاری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کے انتخابات کے سلسلے میں نجی نیوز چینل میں منعقد کئے گئے  پروگرام میں سینیئر صحافی حامد میر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں ایسی بات کی کہ سب منہ تکتے رہ گئے، حامد میر نے کہا فضل الرحمان دو جگہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، شہباز شریف لاہور، قصور کے علاوہ کراچی سے بھی الیکشن لڑنا چاہ رہے تھے مگر کراچی سے کاغذات واپس ہوگئے۔

سینیئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا لگے یہ ماننا پڑے گا کہ ایک لیڈر ہے جو پاکستان کے چاروںن صوبوں سے الیکشن لڑسکتا ہے اور جیت سکتا ہے اُس کا نام عمران خان ہے مگر وہ الیکشن سے باہر ہیں۔

Watch Live Public News