ویب ڈیسک : کافی کا ایک کپ آپ کو ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاسکتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب آپ اس میں چینی شامل نہیں کرتے ہیں۔
امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جو لوگ بلیک کافی پیتے ہیں ان میں روزانہ پینے والے ہر کپ کے لیے ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کا خطرہ 10 فیصد کم ہوتا ہے۔
تحقیق میں تقریباً 2 لاکھ 90 ہزارلوگوں کی کافی پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 13 ہزار کے قریب ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار ہوئے۔
دودھ ملی کافی پینے والوں کے لئے بھی اتنا ہی فائدہ پایا گیا۔ تاہم جن لوگوں نے کافی میں چینی شامل کی ان میں یہ فائدہ آدھا رہ گیا - ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ فی کپ کافی میں صرف پانچ فیصد کم تھا۔
اسی طرح کافی پینے والوں میں عمر کے ساتھ ساتھ وزن نہیں بڑھتا جو ان کے ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
کافی میں پائے جانے والے کیفین اور پودوں کے مرکبات بھی ٹائپ 2 ذیابیطس سے منسلک جسم میں سوزش کو کم کر سکتے ہیں۔