جناح اسپتال میں ذیابیطس، موٹاپے کا شکار خاتون کی کامیاب روبوٹک سرجری کردی گئی

جناح اسپتال میں ذبابیطس، موٹاپے کا شکار خاتون کی کامیاب روبوٹک سرجری کردی گئی
کیپشن: A successful robotic surgery was performed on a woman suffering from diabetes and obesity at Jinnah Hospital

ویب ڈیسک: جناح اسپتال میں پہلی بار ذیابیطس اور موٹاپے کا شکار خاتون کی کامیاب روبوٹک سرجری کردی گئی۔ سرجری میں خاتون کا معدہ چھوٹا کرکے ذیابیطس کا مرض ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کےنظام ہاضمہ کو تیز کرنے کے لیے بڑی آنت کو بھی چھوٹا کیا گیا۔ کراچی کے جناح اسپتال میں پاکستانی تاریخ کی پہلی مفت موٹاپے کی کامیاب روبوٹک سرجری کی گئی ہے۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ ایک گھنٹہ دورانیہ پر مشتمل آپریشن پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں کیاگیا۔45 سالہ 140 کلو وزنی خاتون کا معدہ چھوٹا کیا گیا۔ سرجری کے بعد خاتون کے وزن میں کمی آئےگی۔ ذیابطیس بھی ختم ہوجائے گا۔

طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ اس کے بعد مریضہ کو ذبابطیس کی ادویات اور انسولین نہیں دی جائے گی۔ اس طرح کے 70 فیصد مریضوں میں ذیابیطس کا مرض ختم ہوجاتا ہے۔