کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کردی گئی ہوئے ، کہا کہ درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری کمی آسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں شدید سردی کے دوران برفباری اور بارش کا نیا سسٹم آگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوں گی ، جس کی وجہ سے پہاڑوں پر برف باری اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری کمی آسکتی ہے جب کہ چمن ، زیارت اور کوئٹہ سمیت کئی اضلاع میں کل اور پرسوں بارش اور برف باری کا امکان ہے ۔شہر کراچی میں بدستور سرد ہوائیں چل رہی ہیں ، صبح کے وقت پارہ 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7سے 9 جنوری کے دوران اسلام آباد ، گلیات ، چترال ، ملاکنڈ ، مری، کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بادل برسیں گے ۔ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے مسلسل گرا ہوا ہے ، اسکردومیں درجہ حرارت سب سے کم منفی 14 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ قلات منفی نو ، گلگت منفی ، استور منفی گیارہ ، کالام منفی آٹھ ، زیارت سات اور کوئٹہ میں منفی 4 رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے ۔