پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔ آخری دن نیوزی لینڈکے 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگزمیں 9 وکٹ پر 304رنزبنائے۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لیے ہیں، سرفراز احمد کی جانب سے اپنے کیرئیر کے 50 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی گئی، سعود شکیل 32 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے، دونوں بیٹرز کے درمیان 123 رنز کی شراکت ہوئی۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 2.5 اوورز میں بغیر کسی رن کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔