اسلام آباد(پبلک نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ ہر بات میں ڈیل نکال کے لے آتے ہیں کیوں ڈیل ہوگی اور کس کے ساتھ ڈیل ہوگی؟ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ خاموش نہیں ہے، جہاں شہباز شریف ہوتے ہیں وہاں میری ضرورت نہیں ہوتی، شہباز شریف میرے اور مسلم لیگ ن کے صدر ہیں ، ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے. ' مریم نواز نے مزید کہا مجھے کشمیر کے الیکشن کی ذمہ داری دی گئی ہے، وزیراعظم کو سب سے پہلے ہزارہ برادری کے پاس جانا چاہئے تھا،آپ ہر بات میں ڈیل نکال کے لے آتے ہیں کیوں ڈیل ہوگی اور کس کے ساتھ ڈیل ہوگی اتنی قربانیاں دینے اور جدوجہد کرنے کے بعد کیا ہم پاگل ہیں کہ انہی لوگوں کے ساتھ ڈیل کرلیں گے جن کے خلاف ہماری جدوجہد ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیرمیں مضبوط ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا سیاق و سباق سے ہٹ کر ان کی بات کو بیان کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کوپاکستان کے ساتھ جوڑ کر رکھنا چاہیے، شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ آزاد کشمیرسے جیتے گی۔
مریم نواز نے مزید کہا پی ڈی ایم نےعوام کو باور کرایا اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں آئی، خارجہ پالیسی کو سیاسی اسٹینڈنگ کے ساتھ لنک نہیں ہونا چاہیے، خارجہ پالیسی کسی کی ذاتی پالیسی نہیں ہونی چاہیے، نواز شریف 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو زیرو پر لے کر آئے، جب حساب کتاب کا وقت آئے گا تو حساب کتاب ضرورہو گا۔