’بگرام ایئر بیس بغیر بتائے، رات کی تاریکی میں خالی کیا گیا ‘

’بگرام ایئر بیس بغیر بتائے، رات کی تاریکی میں خالی کیا گیا ‘
کابل (ویب ڈیسک) امریکہ نے افغانستان میں بگرام کا ہوائی اڈہ بتائے بغیر رات کی تاریکی میں خالی کر دیا ٗ رات کی تاریکی میں ایئر بیس کی روشنیاں بجھا دی گئیں ٗافغان حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی طرف سے ایئر بیس خالی کرنے کا علم دو گھنٹے بعد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے لیکن گزشتہ روز بگرام کا ہوائی اڈہ امریکی فوج کی طرف سے بہت پراسرار انداز میں خالی کیا گیا ٗ رات گئے ایئر بیس کی بجلی بند کر دی گئی اور اس دوران افغان حکام کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے امریکی فوج نے افغانستان چھوڑ دیا۔ افغان کمانڈر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکی فوج کی طرف سے ایئر بیس خالی کرنے کا علم دو گھنٹے بعد ہوا ٗ امریکی فوج کے اس اقدام کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار ہوئی ٗ امریکی فوج پہلے بتاتی تو اس لوٹ مار سے بچا جا سکتا تھا مگر افسوسناک طور پر ایسا نہیں کیا گیا۔ مزید برآں طالبان کی طرف سے مسلسل افغان کے کئی علاقوں میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے ٗ اور ان کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باعث وہ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں۔

Watch Live Public News