سندھ حکومت کا بڑی عید پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑا تحفہ

سندھ حکومت کا بڑی عید پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑا تحفہ
کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت کا بڑی عید پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑا تحفہ، 20 فیصد تنخواہیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار کی جانب سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایک سے پانچ گریڈ کے چھوٹے ملازمین کو پرسنل الاؤنس سے بھی نوازا گیا۔ ایک گریڈ کے ملازم کو 1900 روپے پرسنل الاؤنس دیا جائے گا۔ دوسرے گریڈ کے ملازم کو 1500 روپے پرسنل الاؤنس دیا جائے گا۔ تین گریڈ کے ملازم کو 900 روپئے پرسنل الاؤنس دیا جائے گا۔ چار اور پانچ گریڈ کے ملازم کو 250 روپئے الاؤنس دیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ سندھ سرکار نے تنخواہ اور الائونس میں اضافہ کا اعلان نئے مالی سال کے بجٹ میں کیا تھا۔ ماہانہ اجرت کرنے والے محنت کشوں کو کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے ادا کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔