سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے اس حوالے سے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ حکام کی جانب سے فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز اور ہاؤسنگ سوسائٹی جی۔ مگنولیا (G Magnolia) کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ شہریوں کی درخواست پر ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ خیال رہے کہ فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔