بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، 30 افراد جاں بحق

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی، 30 افراد جاں بحق
بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ مکانات گرنے، پانی میں ڈوبنے سمیت مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان کوہلو اور کوئٹہ میں ہوا ہے۔ کوہلو اور گردونواح کے علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔ تاہم کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ رک گیا ہے۔ بارشوں کے باعث تباہی کے باعث کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے۔ https://twitter.com/KhalidMamsani/status/1543957003327913986?s=20&t=b-rP7izsWjrnNefC7MGb3Q بلوچستان حکومت کے ترجمان فرح عظیم نے کہا ہے کہ ان تباہ کن بارشوں سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 30 تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تجاوزات کا بھی مسئلہ ہے۔ لوگوں میں شعورکی بھی کمی ہے اور بلوچستان میں غربت بہت زیادہ ہے۔ ہمیں لوگوں کی مدد کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس کے باوجود سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ پژہ کے علاقے میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر درجنوں مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حالیہ بارشوں سے کوہلو میں فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ بجلی کی فراہمی بھی تاحال معطل ہے۔ کچی رابطہ سڑکیں مکمل طور پر بند ہوچکی ہیں۔ کنل، تمبو اور کوہلو کے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ https://twitter.com/VoiceOf_East/status/1544362982968369154?s=20&t=b-rP7izsWjrnNefC7MGb3Q دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ اس دوران راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر، خضدار، قلات، لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر، پنجگور، تربت، آواران، بارکھان، بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ https://twitter.com/Knowledgelytic1/status/1544402998008467456?s=20&t=b-rP7izsWjrnNefC7MGb3Q بدھ کے روز بلوچستان، سندھ، کشمیر، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ جمعرات کے روز بلوچستان، سندھ، کشمیر، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ https://twitter.com/ShehzadGul89/status/1543939405601280002?s=20&t=b-rP7izsWjrnNefC7MGb3Q راولپنڈی (چکلالہ 86، شمس آباد 56)، اسلام آباد (زیرو پوائینٹ 75، سید پور59، ائیرپورٹ 56، گولڑہ 46، بوکرہ 38)، چکوال63، جوہرا آباد 35، بہاوالپور (ائیرپورٹ28، سٹی 05)، لاہور(پنجاب یونیورسٹی 19، جوہر ٹاون ، ٹاون شپ 14، گلشن راوی10، اقبال ٹاون 03، سٹی، مصری شاہ 02، اپر مال، گلبرگ، لکشمی ، ائیرپورٹ 01)، مری 22، گجرات05، اوکاڑہ 03، سیالکوٹ02، منڈی بہاؤالدین 01، کشمیر: کوٹلی 75، راولاکوٹ 29، گڑھی دوپٹہ 06، مظفرآباد (سٹی 06، ائیرپورٹ 03)، سندھ:چھور66، روہڑی 60، سکھر 42، جیکب آباد 38، حیدرآباد ب21،کراچی ( مسرور 17، فیصل بیس 12، گلشن حدید، ائیرپورٹ07، سعدی ٹاون 05، جناح ٹرمینل 04، قائد آباد 03، سرجانی ٹاون ، یونیورسٹی روڈ 02)، میر پورخاص 16، ٹھٹھہ 10، بدین 06، مٹھی، ٹنڈو جام 04، موہنجوداڑو03، لاڑکانہ02، بلوچستان : گوادر58، پسنی 38، جیوانی 34، تربت 15، زیارت12، قلات،لسبیلا04، کوئٹہ(سمنگلی04، شیخ ماندہ03)، ژوب03،اورماڑہ، پنجگور02، خیبرپختونخوا: دیر(بالائی 14، زیریں 01)،کاکول 10، بالاکوٹ ، پارہ چنار 08،سیدو شریف 06، پٹن 05، بنوں 02، کالام 01،گلگت بلتستان : بونجی 02، استور، اور اسکردو میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق بھکر، سبی 44، بہاولنگر، لیہ اور ساہیوال میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔