اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایم پی اے سعید آفریدی کا استعفی مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران حان نے رکن صوبائی اسمبلی سعید آفریدی کا استعفی مسترد کردیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کام جاری رکھنے کا حکم دیا ۔ سابقہ گورنر سندھ نے ایم پی اے سعید آفریدی کے گھر آکے استعفی واپس لینے کا پیغام دیا۔ پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اسمبلی رکنیت سےاستعفی واپس لےلیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی سعید احمد آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس جمع کروادیاتھا۔ اس سلسلے میں سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے ذاتی وجوہات کی باعث استعفیٰ دے رہا ہوں۔ خیال رہے کہ ایم پی اے سعید آفریدی کے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا ہوا تھا۔