ویب ڈیسک: جسٹن بیبر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ستاروں سے بھری سنگیت تقریب میں پرفارم کیا اور ان کی شاندار پرفارمنس نے سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار جسٹن بیبر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت میں شرکت کے دوران اپنے کئی ہٹ گانے پیش کیے۔ تقریب میں گلوکار کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آئیں۔ جسٹن ہفتہ کی صبح اپنی پرفارمنس کے بعد امریکا واپس چلے گئے۔
اپنی ایک پرفارمنس کے دوران ، اوری ، عرف اورہان اوترامانی ، جسٹن کے ساتھ اسٹیج پر گاتے ہوئے شامل ہوئے۔
تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد جسٹن کو ممبئی کےہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ ہوائی اڈے کی عمارت کے اندر جانے سے پہلے جسٹن نے اپنے آس پاس کے لوگوں سے ہاتھ ملایا۔
جسٹن سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے جمعہ کو لاس اینجلس سے ممبئی پہنچے تھے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جسٹن کو تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے ایک کروڑ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ اس سے قبل پاپ اسٹارریحانا نے جام نگر میں اننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل کی تقریبات میں پرفارم کیا تھا۔
گزشتہ ماہ گلوکارہ کیٹی پیری، پاپ گروپ بیک اسٹریٹ بوائز اور اطالوی ٹینور اینڈریا بوسیلی اٹلی اور جنوبی فرانس میں جوڑے کی کروز ٹور پارٹی میں پرفارم کرچکے ہیں۔