پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 6 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 6 جون 2021
کورونا کے وار تھم نہ سکے، ملک بھر میں وائرس سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار 265 ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 52 ہزار427 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ایک ہزار 629 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ ایک صفر ریکارڈ کی گئی۔سندھ میں دکانیں رات8بجےتک کھولنےکافیصلہ موخر،تاجر دو دھڑوں میں تقسیم حکومتی یقین دہانی کے بعد ایک گروپ نے احتجاج موخر کردیا،ناصرحسین شاہ کہتے ہیں،پیر کو این سی او سی اجلاس کے بعد اچھی خبر دیں گے،کسی تاجر کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس کا ازالہ کیا جائےگا۔دنیانےتسلیم کیا،پاکستان ماحولیات کی بہتری کیلئےکام کررہاہے،عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کو اعزاز سمجھتےہیں،دیکھتے دیکھتے جنگل تباہ ہوگئے، زمینوں پر قبضے کیے گئے، بدقسمتی سے دنیا میں ماحولیات کے بچاؤ پر توجہ نہیں دی گئی۔وزیراعظم کا تقریب سےخطاب۔چین پاکستان سےمل کرماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں پرکام کر رہا ہے،ماحول کی بہتری کا کام انسانیت کی بقا کیلئے ضروری ہے، چینی صدرکاتقریب سےخطاب،کہا ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے مشترکا کوششوں کی ضرورت ہے۔دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز کا سامنا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کہتے ہیں دنیا کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے شہروں کو سرسبز کرناہوگا، مستقبل محفوظ بنانے کےلیے ملکر کام کرنا ہوگا، صدر ورلڈ اکنامک فورم بورگ برینڈے نے کہا پاکستان نے ثابت کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News