وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے خوشخبری

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے خوشخبری

اسلام آباد(پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لیے جائیں، وزارت تعلیم نے منظوری دے دی۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا، حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا،گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا،90 فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے،نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔