پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،6جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،6جون ، 2021
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کےلیے اچھی خبر، پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کے طلباء بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے امتحانات لیے جائیں گے، احکامات جاری، وزارت تعلیم کے مطابق طلباء کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا۔سندھ میں کورونا سے اموات کی شرح سب سے کم ہے، ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں ہم یومیہ ویکسی نیشن کو 2 لاکھ تک لے کر جائیں گے، ایکسپو سینٹر میں ہم دوسرے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کررہے ہیں، 75 فیصد پولیس فورس کے لوگوں کی ویکسی نیشن کرچکے ہیں، ہم سب کو ویکسی نیشن کرانی چاہیے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صد کے قریب آگئی، ملک بھر میں وائرس سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 265 ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 52 ہزار427 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ایک ہزار 629 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔سندھ میں دکانیں رات8بجےتک کھلیں گی یا نہیں، کل فیصلہ متوقع، تاجر دو دھڑوں میں تقسیم، حکومتی یقین دہانی کے بعد ایک گروپ نے احتجاج موخر کردیا، ناصر حسین شاہ کہتے ہیں،پیر کو این سی او سی اجلاس کے بعد اچھی خبر دیں گے، کسی تاجر کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس کا ازالہ کیا جائےگا۔خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری، مجموعی طور پر 2 لاکھ 79ہزار357 افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا، محکمہ صحت حکام کے مطابق 2لاکھ 28 ہزار853 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دے دی گئی۔

Watch Live Public News