ملک میں عمران خان کےخلاف کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، نکھٹو بےکار قسم کی اپوزیشن ہے، نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہوئے جس کا دکھ عمران خان کو بھی ہے، شیخ رشید کہتے ہیں شہباز شریف کو روک کر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے، ای سی ایل میں نام آنے کے بعد 15 دن میں درخواست دینے کا وقت گزرچکا، عمران خان مقدر کا سکندر ہے، اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، چین نے ویکسی نیشن میں ہماری مدد کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی حکومت پربرس پڑے، کہا وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصبانہ سلوک کررہی ہے، پچھلی حکومت کے آخری سال میں 27 اسکیمیں تھیں، حکومت نے اس سال صرف سندھ کے لیے 6 اسکیمیں رکھی ہیں، اب سندھ میں کورونا سے اموات کی شرح سب سے کم ہے، ہم یومیہ ویکسی نیشن کو 2 لاکھ تک لے کر جائیں گے۔بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید، کہا حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگاکر نااہلی نہیں چھپاسکتی، بھارت، بنگلہ دیش مہنگائی قابو کرسکتے ہیں تو یہاں شرح دس اعشاریہ نو فیصد کیوں ہے؟ مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھاکر اشرافیہ نے اربوں روپے کمالیے، حکومت اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی۔پرچی چیئرمین کو اب بھی وزراء پرچی دیتے ہیں، فرخ حبیب کہتے ہیں اپوزیشن کو چاہیے عوام کو سچ بتائیں، کیوں جھوٹ بولتے ہیں، یہ لوگوں میں افراتفری پھیلاتے ہیں، ن لیگ کے دور میں مہنگے بجلی گھر لگائے گئے، عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان اپنی ضرورت کا گھی، تیل باہر سے امپورٹ کرتا ہے، گھی کی پراڈکشن کورونا کے باعث کم ہوئی۔اب ملک ترقی کے لیے ٹیک آف کرچکا ہے، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں اپوزیشن دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کو روکنا ہے، ہمارا دشمن بھی یہی چاہتا ہے، قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن معاشی ترقی پر کیوں واویلا کررہی ہے۔