ڈام بندربھڑہ کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 2 خواتین ڈوب کرجاں بحق

ڈام بندربھڑہ کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 2 خواتین ڈوب کرجاں بحق

لسبیلہ ( پبلک نیوز) ڈام بندربھڑہ کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے دو خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ ایدھی رضاکاروں نے نعشیں سمندر سے نکل دی آرایچ سی وندر منتقل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی کے قریب ڈام بندرگاہ کے مقام پر پکنک پر آئے ہوئے دو خواتین سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ ایدھی کے رضاکاروں نے فوری ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے دونوں نعشیں سمندر سے نکل کر آر ایچ سی وندر منتقل کردی گئیں۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی۔ جاں بحق ہونے والے خواتین کا تعلق سابق وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی اوتھل سید عبدالحفیظ شاہ عرف منوں شاہ کے خاندان سے بتایا جاتا ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔