وزیراعظم کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال کردیا گیا

وزیراعظم کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال کردیا گیا
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہبا ز شریف کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابو بکر عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال کرنے کا مقصد عرب عوام اور ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی آفیشل اکاؤنٹ سے عربی زبان میں ٹوئٹ کرتے رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔