ایشیا کپ کہاں منعقد ہوگا؟، ایشین کرکٹ کونسل حتمی اعلان رواں ہفتے کرے گی

ایشیا کپ کہاں منعقد ہوگا؟، ایشین کرکٹ کونسل حتمی اعلان رواں ہفتے کرے گی
کولمبو: ایشیا کپ کے وینیو سے متعلق رواں ہفتہ انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی ہفتے ایشین کرکٹ کونسل ایونٹ کے بارے میں حتمی اعلان کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا ہے جب کہ اب ہندستان ایشیا کپ پاکستان سے باہر کروانا چاہتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کی خواہش یہ ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دی جائے۔ پی سی بی نے بھی ایشیا کپ کے لئے ہائبرڈ ماڈل پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایونٹ کا بائیکاٹ کرنے کا کہا ہے، ایشیا کپ اس سال ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔