کراچی: سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر پینشن اور تنخواہیں 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے عید الاضحیٰ پر ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔اس حوالے سے محکمہ فنانس سندھ نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تنخواہیں اور پینشن 23 جون تک ادا کی جائیں۔ واضح رہے کہ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔تاہم ذی الحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔