بارشیں ابھی اور بھی ہیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

بارشیں ابھی اور بھی ہیں، محکمہ موسمیات کی گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری 
کیپشن: There are still more rains, good news for the heat-stressed people of the Meteorological Department

ویب ڈیسک: ملک کے متعدد مقامات پر شروع ہونے والا بارش کاسلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ جس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے اور آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں بھی کچھ بہتری متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد اور گردو نواح میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرک،بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت، م ملاکنڈ،باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی،  وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

پنجاب کا موسم:  

پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کاامکان ہے۔

بھکر،لیہ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور  اور ملتان  میں آندھی گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر  بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کا موسم: 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

رات میں خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی ،ژوب اور گردو نواح  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کا موسم: 

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع  میں موسم شدید گرم رہے گا۔

رات میں بالائی اضلاع میں آندھی چلنے کے علاوہ جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، کشمور اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

گلگت بلتستان  اور کشمیر میں  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش  کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ 

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج جامشورو، قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں بارش متوقع ہے۔ میرپورخاص، ٹنڈوالہیار، عمرکوٹ، خیرپور، سکھر، اور نوابشاہ میں کل بادل برسیں گے۔

خیبرپختونخوا کا موسم: 

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث پشاور کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 

شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 21جبکہ زیادہ سے ذیادہ 32سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سیدوشریف میں 20ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالم جبہ 15،بالا کوٹ10،پٹن کوہستان 12،کالام اور لنڈی کوتل میں سات سات ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

شہر پشاور کے شہری علا قوں میں 3 جبکہ ائیرپورٹ ایریا میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ 9جون تک وقفے وقفے سے جار ی رہنے کاامکان ہے۔

Watch Live Public News