توڑپھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

توڑپھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
کیپشن: Vandalism case: Ali Amin Gandapur's request for exemption from attendance approved

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسے عدالت کی جانب سے مںظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ علی نواز اعوان بھی انسداد دہشتگری عدالت پیش ہوگئے۔

انسداد دہشتگری عدالت کےجج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جسے منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News