قید تنہائی سمیت عمران خان کے تمام الزامات غلط، سہولیات منظر عام پر

قید تنہائی سمیت عمران خان کے تمام الزامات غلط، سہولیات منظر عام پر
کیپشن: All the allegations against Imran Khan including solitary confinement are false, the facilities are in public view

ویب ڈیسک: (علی زیدی) عمران خان کی گزشتہ پیشی پر سپریم کورٹ میں قید تنہائی سمیت دیگر تمام الزامات غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کو جیل میں دستیاب تمام سہولیات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی۔ وفاقی حکومت نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہل خانہ اور لیگل ٹیم کی ملاقاتوں کی فہرست بھی جمع کروا دی۔ وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط قرار دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلا تک رسائی نہ دینے کا مؤقف اپنایا۔ عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی آئی کے بیان اور حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔ 

وفاقی حکومت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر