ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف سے چائینہ ناردرن انڈسٹری کارپوریشن (نورینکو) کے چئیرمین نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔
چیئرمین نورینکو کا وزیراعظم کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور پاکستان اور پنجاب اسپیڈ کا خصوصی ذکر کیا گیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی زیر نگرانی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی زیر سایہ لاہور اورنج ٹرین میٹرو کا منصوبہ بر وقت تیار ہوا ۔
وزیراعظم نے چیئر مین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں ، اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل حکومت کا ایک اہم اقدام ہے ۔