بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ایئر پورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ ماردیا

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ایئر پورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ ماردیا

(ویب ڈیسک ) بالی وڈ  کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کو ایئر پورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ ماردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور نومنتخب رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئر پورٹ پر سینٹرل انڈیسٹریل سیکیورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر کسانوں کی بے عزتی کرنے پر تھپڑ مارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نئی دلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں  کانگریس کے امیدوار وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں ہیں ۔

Watch Live Public News