کراچی(پبلک نیوز) شہر قائد سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حیسن نے گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت حیسن کا کہنا تھا کہ ووٹ عمران خان کا ہے، ووٹ ضمیر کا ہے۔ جب صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے حفیظ شیخ کو ووٹ دیا؟ تو ان کا کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ دیا، لمبا ٹک لگایا۔
ایم این اے عامر لیاقت نے کہا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اس لئے نہیں آیا کہ وہاں غیر منتخب لوگ ہوتے ہیں۔