پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنماؤں کی ہاتھا پائی، تلخ کلامی

پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنماؤں کی ہاتھا پائی، تلخ کلامی

اسلام آباد (پبلک نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کشیدگی ہوئی، پی ڈی ایم رہنما میڈیا سے گفتگو کے لیے پہنچے تو  پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی، پی ٹی آئی کارکنان شاہد خاقان عباسی کے سامنے پلے کارڈز لے کر آ گئے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی رہنما مصدق ملک سے بھی ہاتھا پائی کی۔ شاہد خاقان عباسی نے بدتمیزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کو تھپڑ جڑ دیا۔

پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنماؤں میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ اپوزیشن اراکین سے دھکم پیل بھی کی

گئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مصدق ملک کو گھیرلیا اور ہاتھاپائی کی کوشش بھی کی۔

بعدازں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ بدمعاشی سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہتے ہیں، ہم عوام کو ان کی اصلیت بتاناچاہتے تھے، یہ وزیراعظم نہیں رہا، یہ وزیراعظم ناکام ہے، کدھر ہے وزیر داخلہ؟ چوروں کا مقابلہ کریں گے۔

لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے گالیاں نکالی ہیں، کیا یہ مدینہ کی ریاست ہے؟

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔