”ستر سالوں میں پاکستان حاصل کرنے کا مقصد نہ حاصل کر سکے“

”ستر سالوں میں پاکستان حاصل کرنے کا مقصد نہ حاصل کر سکے“

اسلام آباد(پبلک نیوز) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے 1940 سے لے کر 1947 تک 7 سالوں میں ہم نے پاکستان تو حاصل کر لیا لیکن 1947 سے اب تک 70 سالوں میں پاکستان حاصل کرنے کا مقصد حاصل نہیں کر سکے۔

حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر  خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے وقت پر وزیراعظم کو اعتماد دیا، اب آپ کی باری ہے قوم کو اعتماد دیں، ہم نے نقد اور بروقت وعدہ پورا کیا ہے، ہم وعدہ ادھار رکھنے والے نہیں ہیں، ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں، دینے والا بھی ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہم نے پاکستان بنانے کا مقصد حاصل نہ کیا،قوم کو اعتماد دیں، تبدیلی صرف نعرہ نہیں، وزیراعظم صاحب! آئیے حقیقی تبدیلی کا سفر شروع کریں، ہم نے آپ کو اپنے دکھ اور درد کی تصاویر پیش کیں، کچھ کریں تو کہا جاتا ہے وقت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہمارے کارکن لاپتا ہیں تو کیا وزیراعظم سے نہ پوچھوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لی 342 کے ایوان میں سے 172 ووٹ درکار تھے جبکہ انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اسپیکر کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی اور ڈیسک بجائے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔