ویڈیو بنانے والے ارکان اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات

ویڈیو بنانے والے ارکان اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی خفیہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے چاروں ارکان اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ٗ بدعنوان عناصر کو بے نقاب کرنے پر وزیر اعظم کی تعریف۔ذرائع کے مطابق علی حیدر گیلانی کی ویڈیو بنانے والے پاکستان تحریک انصاف کے چار ارکان اسمبلی عطاء اللہ ٗ اسلم خان ٗ جمیل احمد اور فہیم خان نے وزیر اعظم عمران خان سے قومی اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے ارکان قومی اسمبلی کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کر کے تحریک انصاف کے بیانئے کو سچ ثابت کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آپ نے بد عنوان عناصر کو بے نقاب کیا ٗ لوگوں کو ایکسپوز کرنے کا عمل۔ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ٗوزیر اعظم نے واضح کیا ویڈیو دیکھنے کے بعد ہمارے بیانیے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کرپٹ لوگ ہیں ٗیہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں ٗ سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔