شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع

شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع
لاہور ( پبلک نیوز)سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ٗ ان کا موقف ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے کیونکہ وہ قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ ایک پٹیشن دائر کی ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں سے نکالا جائے ٗ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے یہ پٹیشن شہباز شریف کی طرف سے داخل کی ہے۔پٹیشن میں شہباز شریف کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں اور ہمیشہ قانون کے مطابق نیب اور عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ٗ انہوں نے دو بار قید بھی کاٹی ہے اور اب ضمانت پر ہیں ٗ ان کا پٹیشن میں یہ موقف ہے کہ ان کے معالج ملک سے باہر ہیں ۔پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کو میڈیکل چیک اپ کی ضرورت ہے ٗ اس لئے ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے تاکہ وہ اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے بیرون ملک جا سکیں ٗ

Watch Live Public News