حجر اسود کے بعد خانہ کعبہ کی HD تصاویر بھی دیکھئے!

حجر اسود کے بعد خانہ کعبہ کی HD تصاویر بھی دیکھئے!
مکہ معظمہ (ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کی طرف سے خانہ کعبہ کی الٹرا ایچ ڈی تصاویر جاری کی ہیں جو سعودی حکومت کی طرف سے امت مسلمہ کیلئے رمضان المبارک کے موقع پر انمول تحفہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے مقدس مقامات کی HD تصاویر جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے ٗ اس سے قبل مقام ابراہیم اور حجر اسود کی دل موہ لینے والی تصاویر نے امت مسلمہ کے دل خوشی سے بھر دئیے جس کے بعد اب خانہ کعبہ کے ایریل ویو کی پروح پرور تصاویر مسلمان کیلئے جاری کی گئی ہیں۔حرمین شریفین کے آفیشل سوشل میڈیا پیجر پر جاری کی جا نیوالی تصاویر اس بار خانہ کعبہ اور مکہ معظمہ کے ایریل ویویز ہیں ٗ یہ تصاویر جدید ترین سٹیک پینوراما ٹیکنالوجی کے ذریعے کھینچی گئی ہیں۔اس پراجیکٹ کیلئے سعودی عرب کے امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ سٹڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مقدس مقامات کی عسکبندی کا منصوبہ بنایا گیا ۔اس فوٹو گرافی کیلئے جو کیمرے استعمال کئے گئے ہیں وہ 49 ہزار میگا پکسل کے ساتھ تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ٗاس منصوبے پر سات دن مسلسل کام کیا گیا جس دوران عکاسی سات گھنٹے میں مکمل ہوئی۔