عام آدمی کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ہم نے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا ہے، آج پاکستان میں شور مچا ہوا ہے، طاقتور حساب دینے کو تیار نہیں، وزیراعظم عمران خان لاہور میں تقریب سے خطاب، کہا اپوزیشن کی خواہش ہے کہ انہیں این آر او ملے، عوام کی خیر ہے، ہمارے انصاف کا نظام طاقتور کو نہیں پکڑسکتا، سیاحت سے ہم اتنے پیسے کماسکتے ہیں کہ پاکستان کے مسئلے حل ہوجائیں، کورونا کی تیسری لہر میں اگلے 2 ہفتے بہت اہم ہیں۔وزیراعظم نے پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کردیا، عمران خان کو رائیونڈ میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں سستے گھروں کا دائرہ کار پنجاب کی ہر تحصیل تک بڑھائیں گے، حکومت ہر گھر کے لیے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا، ڈی آر او آفس میں شور شرابا، بائیکاٹ کرنے والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ بیگز پر کوئی سیل نہیں تھی، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی جیت کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔کورونا بڑھنے کے خطرات، پنجاب حکومت کا 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، صوبے بھر میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے، شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں، وبا پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت۔