کورونا خلاف ورزیوں پر سیل کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت

کورونا خلاف ورزیوں پر سیل کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت

لاہور ( پبلک نیوز) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کاروباری افراد کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ، کمشنر لاہور کی جانب سے کاروبای افراد کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور اور پوری ڈویژن میں کورونا خلاف ورزی پر سیل تمام مقامات کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ کمشنر آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاون سے پہلے لوگوں کو ریلیف دیا ہے۔ 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا۔

کمشنر لاہور آفس کے مطابق آج تک سیل کیے گئے دکانیں سٹورز، بیکریز، ہوٹل، ریستوران، سیلون ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ آج نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ تمام اضلاع کو کمشنر لاہور ڈویژن کے احکامات پہنچا دیئے گئے۔

اب کرونا ایس او پیز خلاف ورزی ہوئی تو سخت سزا و سیلنگ دونوں ہو گی۔ تمام کاروباری افرادکا فرض ہے سوفیصد کرونا ایس اوپیز کے مطابق کاروبار کریں۔ ڈی سیلنگ کے احکامات شہریوں کے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے بڑھتے رحجان کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔