ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ۔ آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کی منگنی 29 دسمبر 2021 کو ان کی سالگرہ والے دن ریاض الدین سے ہوئی تھی جو پیشے کے لحاظ سے آڈیو انجینئر ہیں۔ اے آررحمان اورخدیجہ نے اپنے فالوورزاورمداحوں کو سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری سنائی اور بھارتی موسیقار نے بیٹی اور داماد کی جوڑی کی سلامتی کی دعا کی ، مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہارکرنے والوں کا پیشگی شکریہ ادا کیا۔ خدیجہ رحمان نے بھی زندگی کے ہم سفرکے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس دن کا سب سے زیادہ انتظار تھا۔ صارفین اوربالی ووڈ کی معروف سیلیبرٹیزنے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔