پاکستان نے پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے لگاتار دوسری مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی تھی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شانداز اننگز کی بدولت ہی پاکستان ٹیم نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ،کپتان نے 10چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم 3 اور اسامہ میر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے ۔ شاہ آفریدی 1 اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن

نیوزی لینڈ سے سیریز کے آغاز سے قبل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ دوسری جب کہ پاکستان 5ویں نمبر پر تھا تاہم کیویز کے خلاف لگاتار 4 میچز میں کامیابی کے بعد پاکستان پہلے نمبر آگیا ہے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے ۔ آئی سی سی رینکنگ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ چوتھے ون ڈے میں فتح کے بعد پاکستان کی مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 113.483 ہوگئے ہیں ، آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 113.286 جب کہ انڈیا کے ریٹنگ پوائنٹس 112.638 ہیں ۔ پاکستان فی الحال آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف ڈیسیمل پوائنٹس پر آگے ہے، پاکستان اگر نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرلیتا ہے تو اس کی برتری واضح ہوجائے گی ۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا ۔ اگر قومی ٹیم کی آخری ون ڈے میں کیویز سے شکست ہوگئی تو رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آجائے گی اور پہلے نمبر پر کینگروز (آسٹریلیا) کا قبضہ ہی برقرار رہے گا ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔