وکلاء برادری کا سانحہ 9 مئی پر اظہارِ افسوس

کیپشن: وکلاء برادری کا سانحہ 9 مئی پر اظہارِ افسوس

پبلک نیوز: وکلاء برادری کا سانحہ 9 مئی پر اظہارِ افسوس، سانحہ 9 مئی کو ایک سال گزر چکا ہے مگر دلوں پر زخم آج بھی تازہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے حوالے سے وکلا برادری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے،اس دن ایک ہی پارٹی کے افراد نے پاکستان کی عسکریت، عظمت اور شہداء کی یاد گاروں کی حرمت کی پامالی کی ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

وکلاء  برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے وفاداری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے،پاک فوج کے جوانوں نے ملکی سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں 9 مئی کو ان کی تذلیل کی گئی،9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انکے خلاف فوجی عدالتوں میں جایا جائے تاکہ ان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔