ویب ڈیسک : جاپان حکومت نے پاکستانی طلبا کو MEXT اسکالرشپس 2025 کے تحت ماسٹرز اور گریجویٹ تعلیم کے لئے بہترین یونیورسٹیوں میں داخلے کی پیشکش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاپانی سفارت خانہ فی الحال MEXT انڈرگریجویٹ اور ریسرچ اسکالرشپس ( ماسٹرز، پی ایچ ڈی) 2025 کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے۔ جاپان کی وزارت تعلیمنے ثقافت، کھیل، سائنس، اور ٹیکنالوجی (MEXT) بین الاقوامی طلباء کے لیے اپنے اسکالرشپ میں سالانہ توسیع کی ہے۔
انڈرگریجویٹ طلبا کے لئے زیادہ اسکالر شپس مختص کئے گئے ہیں ۔
یادرہےMEXT ریسرچ اسکالرشپ، مکمل طور پر حکومت جاپان کی طرف سے فنڈز فراہم کرتا ہے، یہ اسکالر شپ پاکستانی طلباء کو جاپان کی اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے وزٹ کیجئے: https://www.pk.emb-japan.go.jp/itpr_en/education.html